سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں بہتری دیکھی گئی اور انڈیکس 116,961 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ ابتدائی ٹریڈنگ سیشن میں سرمایہ کاری کے بہتر رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا ماحول قائم رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی مارکیٹ میں مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی تھی، جہاں 100 انڈیکس 1,536 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 116,390 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مالیاتی استحکام، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد اور بیرونی سرمایہ کاری کی توقعات مارکیٹ کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔