کراچی(رم نیوز)پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اس مقابلے میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
لاہور کی جانب سے اوپنر فخر زمان 76 اور ڈیرل مچل 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کی جانب سے حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ خوشدل شاہ 39 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے۔ ڈیوڈ وارنر نے کوئی سکور نہیں کیا۔ شاہین آفریدی اور ارشاد حسین نے 3،3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔