سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ کھلتے ہی خریداری کے رجحان کے باعث انڈیکس 117,279 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ بندش کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 385 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 116,775 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کی تیزی نے اس مثبت سلسلے کو مزید مضبوط کر دیا۔