شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کا احترام ہر پاکستانی پر مقدم ہے:آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی (رم نیوز) پاک فوج کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارے قومی ہیروز ہیں اور ان کا احترام ہر پاکستانی پر مقدم ہے۔ ان کی قربانیاں پاکستان کی آزادی اور سلامتی کا اساس ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک اہم فوجی اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں آرمی چیف نے فوجی افسران اور جوانوں کو ان کی شجاعت، بہادری اور قوم کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں دیے گئے اعزازات میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت شامل ہیں، جنہیں شہداء کے اہل خانہ نے بعد از مرگ حاصل کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ "آج کا امن اور آزادی شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں، اور ان کی قربانیاں ہماری قومی اقدار اور عزت کا حصہ ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم قابلِ ستائش ہے، اور ان کا بے لوث کردار دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔"