واشنگٹن (رم نیوز)امریکہ نے شام پر عائد پابندیوں میں کمی کرنے کا عندیہ دیا ہے، اور اطلاعات ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی ان پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔امریکی ذرائع کے مطابق، شام کے شمال مشرقی علاقے سے امریکی فوج کا انخلا جاری ہے، اور امریکہ شام میں موجود اپنے آٹھ ہوائی اڈوں میں سے تین کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی طرف سے پابندیوں میں نرمی کی ایک شرط یہ ہے کہ شام دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے۔ اس کے علاوہ، دمشق سے امارات کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی طرف اشارہ کرتا ہے۔