پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں چل بسے

ویٹیکن سٹی (رم نیوز)رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ اور لاکھوں مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں چل بسے۔ ویٹیکن حکام نے پیر کے روز ان کے انتقال کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

پوپ فرانسس، جنہوں نے 2013 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلے لاطینی امریکی اور یسوعی پوپ کے طور پر عہدہ سنبھالا، طویل عرصے سے مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔ حالیہ دنوں میں شدید علالت کے بعد وہ کچھ بہتر محسوس کر رہے تھے اور اتوار کے روز ایسٹر کے موقع پر محدود عوامی ملاقاتوں میں بھی شریک ہوئے تھے۔

ویٹیکن کے مطابق، پوپ فرانسس نے گزشتہ شب خاموشی سے دنیا کو الوداع کہا۔ویٹیکن نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔