کراچی کنگز کی سنسنی خیز کامیابی، پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست

کراچی (رم نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن اپ، جو بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اتری، ابتدا میں بہتر لگی مگر کراچی کی بولنگ اٹیک نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کر کے دباؤ برقرار رکھا۔ بابر اعظم 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ مجموعی طور پر ٹیم 147/8 تک محدود رہی۔

کراچی کنگز کی اننگز میں وارنر کی 60 رنز کی اننگز نے ٹیم کو بنیاد فراہم کی، جبکہ اختتامی اوورز میں نچلے آرڈر کے بیٹرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔میچ کے بعد کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی، جبکہ پشاور زلمی کی کارکردگی میں تسلسل کی کمی واضح رہی۔