ملتان کا ہوم گراؤنڈ پر آج لاہور قلندرز سے مقابلہ، سلطانز کو فیلڈنگ پر توجہ کی ضرورت

ملتان (رم نیوز) پاکستان سپر لیگ 10 میں مسلسل تین میچوں میں شکست کے بعد ملتان سلطانز آج اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف چوتھا میچ کھیلیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم میچ آج رات 8 بجے شروع ہوگا، جس میں ملتان کی قیادت کپتان محمد رضوان کے ہاتھ میں ہوگی، جبکہ لاہور قلندرز کو شاہین آفریدی لیڈ کریں گے۔

محمد رضوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اگلے دو میچز اپنے فینز کے سامنے کھیلنے کا موقع ملا ہے، اور یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے۔ لیکن ہماری فیلڈنگ میں خامیاں ہیں، جن کی وجہ سے کئی میچز ہمارے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔ اگر ہم فیلڈنگ پر توجہ دے لیں تو ہمارا ٹورنامنٹ بہتر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی فارم کے بارے میں میں یہی کہوں گا کہ جو گزرا وہ گزر چکا، اور ہر دن نیا ہوتا ہے۔ میں اپنی پرفارمنس سے خوش ہوں۔