ملتان (رم نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ملتان سلطانز اپنے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کریں گے۔پی ایس ایل سیزن 10 میں ملتان سلطانز نے تین میچوں میں شکست کے بعد لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے کر اپنی ہارنے کی بدولت روایت کو توڑا۔ اب ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے اگلے میچ میں فتوحات کی راہ پر گامزن ہونے کی کوشش کرے گی۔
آج کا میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رات 8 بجے شروع ہوگا۔ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کے ہاتھوں میں ہوگی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے میچ سے قبل کہا کہ "ہمارا اگلا میچ ہمارے فینز کے سامنے ہے، اور جس طرح ہم نے لاہور قلندرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا تھا، اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بھی بہترین پرفارمنس دکھائیں گے۔"