لاہور (رم نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا میدان آج ایک اور دلچسپ مقابلے کا گواہ بنے گا، جب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں 4 میچز کھیلے ہیں، جن میں دو فتوحات اور دو شکستوں کے ساتھ وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر موجود ہیں۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے بھی 4 میچز کھیلے، تاہم صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی جبکہ تین میچز میں ناکامی کا سامنا رہا۔ زلمی کے پوائنٹس اس وقت دو ہیں۔دونوں ٹیمیں آج کی فتح کے لیے پرعزم ہیں تاکہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل میں بہتری آئے بلکہ ٹیم کا اعتماد بھی بحال ہو۔ شائقین کو آج ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔