اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 25 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل معیشت پاکستان کا مستقبل ہے، اور حکومت اسے نوجوانوں اور خواتین کے لیے مواقع کا ذریعہ بنانا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال میں آئی ٹی برآمدات میں 24 سے 25 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومت آئی ٹی سیکٹر کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔خواتین کی شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد میں لڑکیوں کے لیے خصوصی آئی ٹی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔