پی ایس ایل 10: زلمی نے قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور (رم نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایک اور اہم کامیابی حاصل کی۔پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کی طرف سے دیے گئے 130 رنز کے ہدف کو 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بابر اعظم 56 رنز اور حسین طلعت 51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جس کی بدولت پشاور زلمی نے فتح حاصل کی۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لقلندرز کو پہلے بیٹنگ کی پیش کش کی۔ قلندرز کی ٹیم 129 رنزبناسکی۔ فخر زمان 10، سیم بلنگز 9، آصف علی 5، ڈیرل مچل 2 اور عبداللہ شفیق بغیر کسی رنز کے پویلین لوٹے۔اس مشکل صورتحال میں آل راؤنڈر سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور لاہور قلندرز کو بحران سے نکالا۔ انہوں نے 30 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ سکندر رضا نے شاہین آفریدی (16 رنز)، رشد حسین (13 رنز) اور حارث رؤف (10 رنز) کے ساتھ مل کر اسکور 100 تک پہنچایا۔ ان کی اور آصف آفریدی کی 25 رنز کی شراکت داری نے لاہور قلندرز کو 129 تک پہنچایا۔

پشاور زلمی کی بولنگ نے قلندرز کو کم سکور پر روکا۔ الزاری جوزف نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیوک ووڈ اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں لیں۔ علی اور عارف یعقوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کا 130 رنز کاٹارگٹ 3 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔ بابر اعظم اور حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا اور اپنے حریف کو ایک اور شکست سے دوچار کیا۔