بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر ہائیکورٹ کا جلد سماعت کے لیے حکم

اسلام آباد (رم نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کو جلد سماعت کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے دونوں کی درخواستوں پر متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت جلد مقرر کی جائے۔ عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ کیس کی سماعت کے لیے تاریخ دی جائے، جس پر جسٹس انعام منہاس نے ریمارکس دیے کہ "آرڈر کر دیا ہے، آفس کیس کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دے گا۔"

یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اپنی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔