لاہور (رم نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے ایک اور بڑا اقدام کرتے ہوئے اولڈ کیمپس کی قیمتی اراضی کو واگزار کرا لیا ہے۔جامعہ کے ترجمان کے مطابق، انارکلی کے ساتھ اڑھائی کنال اراضی پر یونیورسٹی کے کچھ ملازمین کے 13 خاندانوں نے گزشتہ 50 برس سے قبضہ کیا ہوا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس زمین کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے، اور قابضین نہ صرف بغیر کرایہ ادا کیے رہائش پذیر تھے بلکہ مفت پانی اور گیس کی سہولیات بھی استعمال کر رہے تھے۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اس قبضے کا سختی سے نوٹس لیا اور کارروائی کا حکم دیا، جس سے زمین یونیورسٹی کے کنٹرول میں واپس آ گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل وائس چانسلر کی ہدایت پر نیو کیمپس کی 24 کنال پرائم اراضی، جس پر 70 سال سے قبضہ تھا، بھی واگزار کرائی جا چکی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرکاری اور تعلیمی املاک پر قبضے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔