"اب میں ملک ہی نہیں، دنیا بھی چلا رہا ہوں" ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب صرف امریکہ نہیں بلکہ پوری دنیا کو بھی چلا رہے ہیں۔"دی اٹلانٹک" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے حوالے سے کہا کہ اس بار وہ پہلی مدت سے زیادہ طاقتور محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پہلی مدت میں انہیں اپنے ملک کو چلانے اور کرپٹ افراد کے خلاف لڑنے کا چیلنج تھا، لیکن اب وہ عالمی سطح پر بھی قیادت فراہم کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا، "اب میں نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کو چلا رہا ہوں، اور میں اس کام سے نہ صرف سنگین ذمہ داریوں کا سامنا کر رہا ہوں بلکہ اس سے لطف اندوز بھی ہو رہا ہوں۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ اب وفادار افراد پر مشتمل ہے اور ان کا عدالتی نظام کے ساتھ رویہ پہلے سے زیادہ جارحانہ ہو گیا ہے، جو بعض اوقات ان کے ایجنڈے میں رکاوٹ بن جاتا ہے