پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا آج ٹاکرا

لاہور(رم نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے شاندار مقابلے ایک روزہ وقفے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ مقابلہ رات 8 بجے شروع ہوگا۔کراچی کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کے میچز جاری ہیں، جہاں کرکٹ کے شائقین بڑی تعداد میں قذافی سٹیڈیم پہنچ کر میچز کا بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔