نیویارک(رم نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث رہا ہے، اور پاکستان اپنے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی حالات کو کشیدہ کرنے کی کوشش نہیں کی، اور نہ ہی کسی قسم کی اشتعال انگیزی کا حصہ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور کشمیر کی صورتحال میں ایک اہم مماثلت یہ ہے کہ دونوں علاقوں میں غیرقانونی قبضہ برقرار ہے،
عاصم افتخار نے یہ بھی کہا کہ کشمیر اور غزہ کے مسائل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونے چاہیے تاکہ دونوں علاقوں کی عوام کو انصاف اور آزادی مل سکے۔