شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمد و رفت معطل

شمالی وزیرستان (رم نیوز)ٰ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 5 مئی 2025 سے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق، کرفیو کے دوران دتہ خیل سے میرانشاہ، میرانشاہ سے رزمک تک اور میر علی سے بنوں تک مرکزی شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔