سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر منفی رجحان غالب رہا، ہنڈرڈ انڈیکس 465 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 113,648 کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری دن کے آغاز پر ہی سرمایہ کار محتاط نظر آئے، جس کے نتیجے میں فروخت کا دباؤ بڑھا اور مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ دن بھر وقفے وقفے سے اتار چڑھاؤ جاری رہا تاہم اختتام پر انڈیکس گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتامی پوائنٹس 114,113 سے نیچے آ گیا۔