پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ملتان(رم نیوز) پی ایس ایل میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور 19.1 اوورز میں محض 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شائی ہوپ 23، طیب طاہر 22 اور کپتان محمد رضوان 17 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔پشاور زلمی کی طرف سے احمد دانیال نے 3 معاذ صداقت اور لیوک ووڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ا الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پشاور زلمی نے 109 رنز کا ہدف صرف 13 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ میکس برائنٹ نے 38 اور محمد حارث نے 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مچل اوون 1 اور کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس فتح کے ساتھ پشاور زلمی نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔