واشنگٹن (رم نیوز)مریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدہ صورتحال جلد معمول پر آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی روابط میں ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ جنوبی ایشیا میں کسی بھی فوجی تصادم سے گریز عالمی امن کے لیے ضروری ہے