بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر قوم کو فخر ہے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے فوری اور مؤثر ردِعمل پر پوری قوم کو فخر ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے نہتے شہریوں پر حملہ ایک کھلی جارحیت اور ظلم تھا، جس کا کوئی جواز نہیں تھا۔ اُن کے بقول ہر ظلم کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے، اور پاک فوج نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ملکی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔