لاہور(رم نیوز)پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی ڈرونز نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین مختلف مقامات پر بھارتی ڈرونز کو مار گرایا۔ تمام واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ لاہور کے حساس علاقے والٹن روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک بھارتی ڈرون نے ایک اہم سیکیورٹی ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ڈرون کو فضا میں دیکھتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیا اور سسٹمز کو جام کرتے ہوئے ڈرون کو زمین بوس کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈرون 5 سے 6 فٹ لمبا تھا اور سرحد پار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا، تاہم عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔