اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو جھوٹا اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا ہے، جو کہ دراصل ایک پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، اور ان کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے، اور یہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے درخواست کی کہ وہ اس غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرے گا اور جارحیت کی کارروائیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔