پاکستانی فوج کی کامیاب کارروائی: اوکاڑہ کینٹ میں 4 بھارتی ڈرونز مار گرائے

اوکاڑہ(رم نیوز)اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں پاک فوج نے بھارتی ڈرونز کو تباہ کرتے ہوئے 4 ڈرون مار گرائے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز اوکاڑہ کینٹ کے گاؤں 15 فور ایل اور 11 فور ایل میں گرائے گئے تھے۔ پاک آرمی نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈرونز کو نشانہ بنایا، اور یہ ڈرونز فصلوں کے قریب گرے، جس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بہاولنگر میں ایک اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ بھارت نے 7 اور 8 مئی کو پاکستان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز کی فائرنگ کی تھی، جن میں سے بیشتر کو پاکستانی فورسز نے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا تھا۔