راولپنڈی(رم نیوز)وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرونز تباہ کردیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن ، چار ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیاگیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک دشمن کے 35 ڈرونز تباہ کیے جاچکے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہر بھارتی ڈرون مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے۔ ایئر ڈیفنس سسٹم چھوٹے ڈرونز کو بھی ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شہری علاقوں میں ڈرون گرانے کا مخصوص طریقہ ہے۔