راولپنڈی(رم نیوز) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کردیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کردی ہیں۔پاک فوج نے دشمن کی پوکران مارٹر بھگسر پوسٹ اور حاجی پیر سیخٹر میں بھارتی رنگ کنٹوئر پوسٹ تباہ کردی ہے۔