پاکستان میں ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری، کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں روٹس بند

کراچی (رم نیوز)پاکستان میں تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، تاہم کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں کچھ روٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر 31 مئی تک بند کر دیے گئے ہیں۔ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز متاثر نہیں ہوئے، لیکن کراچی اور لاہور کی فضائی حدود میں کچھ مخصوص روٹس کی بندش ہے اوراس وجہ سے شیڈول متاثر ہوا ہے۔ یہ روٹس 31 مئی تک بند رہیں گے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق، کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹس سے کل 149 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اسلام آباد سے 42، لاہور سے 36، کراچی سے 34، سیالکوٹ سے 11، ملتان سے 8، فیصل آباد سے 6، پشاور سے 8 اور کوئٹہ سے 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔گزشتہ روز آپریشن کی معطلی کے باعث 400 پروازیں متاثر ہوئیں، جن میں سے 130 پروازیں منسوخ ہو گئیں، جبکہ 24 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کر دیا گیا۔کراچی ایئرپورٹ سے آپریشن بحال ہونے کے بعد اب تک صرف 6 پروازیں آپریٹ ہو سکیں۔