اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس آج 9 مئی کو منعقد ہو گا، جس میں پاکستان کے لیے وسیع فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت قرض کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔
آئی ایم ایف کے ترجمان نے اس اجلاس کے بارے میں بتایا کہ بورڈ اجلاس میں پاکستان کے معاشی پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا اور قرض کی اگلی قسط کی فراہمی پر فیصلہ کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پُرامن حل کی اُمید رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور توسیعی فنڈ سہولت کے تحت اس کی مدد جاری رکھے گا۔
یہ اجلاس پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس سے پاکستان کو مالی امداد کی اگلی قسط ملنے کے امکانات روشن ہوں گے، جو ملک کی معاشی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے۔