پاکستان نے بھارتی ڈرونز کے خلاف آپریشن میں 77 ڈرونز مار گرائے،سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی(رم نیوز) سکیورٹی ذرائع کے مطابق، 8 مئی کی شام تک پاکستان نے بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 29 ڈرونز کو مار گرایا، جبکہ کل رات سے لے کر آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر 77 بھارتی ڈرونز کو کامیابی سے ہدف بنایا جا چکا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام ڈرونز کو مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی ڈرون پاکستانی حدود میں داخل ہوتا ہے، وہ فوراً ریڈار پر دکھائی دیتا ہے۔ پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم اتنی اعلیٰ صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ چھوٹے سے چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کر سکتا ہے۔