پاک فوج کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

راولپنڈی (رم نیوز) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈکوارٹر سوجی تباہ کردیاگیا۔راولاکوٹ کے علاقے ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کر دیا، جس سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں بھارتی فوج کی مہیری پوسٹ خالصہ ٹاپ اور رکھ چکری سیکٹر میں دنا ٹاپ اور ماؤنڈ پوسٹ کو بھی پاک فوج نے تباہ کر دیا۔ تازہ ترین حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے دوران پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔