اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، نقصانات کی اطلاعات نہیں

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پشاور، سوات، مردان، نوشہرہ، صوابی اور ان کے گرد و نواح میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.3 تھی، اس کی گہرائی 230 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کاعلاقہ کوہ ہندوکش ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جن کی شدت 4 سے 6 کے درمیان تھی۔ تاہم، اس زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں، کیونکہ اس کی گہرائی زیادہ تھی اور مرکز پاکستان سے دور واقع تھا۔