اسلام آباد(رم نیوز)پاک فوج نے صرف پانچ گھنٹوں میں بھارت کے جنگی غرور کو پاش پاش کر دیا اور دشمن کو مکمل طور پر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستانی مسلح افواج نے اپنی جدید ٹیکنالوجی، حکمت عملی اور تربیت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بھارت کو ایک فیصلہ کن شکست دی۔
یہ کامیابی بروقت فیصلہ سازی اور عمدہ حکمت عملی کی بدولت ممکن ہوئی۔ پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ ہر سطح پر دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
پاکستانی افواج نے دشمن کے تمام حربوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنے عزم کا لوہا منوایا اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہونے کا عہد کیا۔ پاکستان اپنی ہر کارروائی میں بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔