کراچی (رم نیوز)پاکستان کی بھارت کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابی کے موقع پر آج گورنر ہاؤس کراچی میں "یوم تشکر" منایا جائے گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس دن کو قومی اتحاد اور افواج پاکستان کی شجاعت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اس خصوصی موقع پر ملی نغموں اور آتشبازی کے ذریعے افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا جائے گا۔ اس تقریب میں اہم سیاسی، عسکری اور سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جن میں پاکستان کے دفاعی اداروں کے اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔یہ تقریب آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے اعتراف میں منائی جا رہی ہے، جس میں افواجِ پاکستان نے شجاعت اور عزم کی مثال قائم کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیابی کی یاد میں ہر سال 10 مئی کو "یوم معرکہ حق" منانے کا اعلان کیا تھا، اور آج کی تقریب اس فیصلے کا حصہ ہے۔
یوم تشکر کی اس محفل میں نہ صرف افواج پاکستان کے حوصلے کی پذیرائی کی جائے گی بلکہ قوم کے لیے ان کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف بھی کیا جائے گا۔