سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,770 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1,20,067 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری روز بھی انڈیکس میں 10,123 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اور یہ 1,17,297 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔