ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے،پرتپاک استقبال

ریاض (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود ہیں۔ ایئر فورس ون کے ذریعے پہنچنے والے امریکی صدر کا یہ دورہ خطے میں سیاسی، دفاعی اور اقتصادی تعلقات کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔متوقع ہے کہ صدر ٹرمپ سعودی عرب میں آج کا دن اور کل دن کا کچھ حصہ گزاریں گے، جس کے بعد وہ قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوں گے۔