ریاض(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتا ہوں جو ممکن ہوسکا کروں گا۔ امریکی صدر نے سعودی شہر ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں کہاکہ امریکہ مشرق وسطی میں امن کاخواہاں ہے۔ ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہوں ، فضول پراکسی وار کاخاتمہ چاہتا ہوں۔ ان کاکہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی پھیلانے والے چھوٹے گروپوں سے نمٹنا ہوگا۔ خلیجی ممالک نے ہمیشہ امن کے لیے کام کیا۔ تجارت میری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شامی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کررہے ہیں۔