پشاور(رم نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان جیل میں ہیں، وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے قائد سلاخوں کے پیچھے ہیں اور ان کی رہائی تک وہ اپنے عزم پر قائم رہیں گے۔
اعظم سواتی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکن جیل میں ہیں اور ان کی رہائی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے بدتر قرار دیا اور چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کیا ہے اور وہ چین کے صدر کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔
اعظم سواتی نے آرمی چیف سے درخواست کی کہ عوام کی خواہشات کے مطابق عمران خان اور پی ٹی آئی کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔