اسلام آباد (رم نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ایسی کسی تحریک پر غور نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی مجھے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ہدایات ملی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں چلنے والی تمام خبریں من گھڑت اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، ان میں کوئی حقیقت نہیں۔بیرسٹر گوہر کا یہ بیان ان افواہوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت قومی اسمبلی میں تبدیلی کی کوششوں پر غور کر رہی ہے۔