لاہور (رم نیوز)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے قریب کینال روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کے دوران تینوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے امدادی کارروائیوں میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کی، جبکہ نہر کے اطراف ٹریفک کچھ وقت کے لیے معطل رہی۔