پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی۔وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "میں نے دونوں ممالک سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟" اور یہ تنازعہ بڑھتا جا رہا تھا، جس کے بعد میں نے فریقین کے درمیان تجارت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کرنے جا رہا ہے اور پاکستان کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین لوگ ہیں اور ان کے لیڈر عظیم ہیں۔ انہوں نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت میں میرا دوست نریندر مودی ہے۔

اس کے علاوہ، ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ لوگ اس کے بارے میں فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیکھیں گے کہ جنوبی افریقہ میں کس طرح مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس پر جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا نے جواب دیا کہ "سوری، میرے پاس آپ کو دینے کے لیے طیارہ نہیں ہے"، جس پر ہال میں قہقہے گونج اُٹھے