لاہور(رم نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا ایلیمینیٹر مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جب لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لیے پرعزم ہیں اور اس سنسنی خیز مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ میچ آج شام 8 بجے شروع ہوگا۔اس ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم 23 مئی کو ہونے والے ایلیمینیٹر 2 میں کوالیفائر کی شکست خوردہ ٹیم سے ٹکرائے گی۔ اس میچ کا فاتح فائنل میں اپنی جگہ بنائے گا۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل اتوار 25 مئی کو کھیلا جائے گا، جس میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی۔ سیکیورٹی اور انتظامات مکمل طور پر تیار کر لیے گئے ہیں، اور شائقین کرکٹ کے لیے یہ میچ انتہائی دلچسپی کا حامل ہوگا۔