پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج فائنل میں جگہ کے لیے مدمقابل

لاہور (رم نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوسرے ایلیمنٹر میچ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا زبردست ٹاکرا ہوگا۔ یہ میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گی۔ لاہور قلندرز اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں اور جارحانہ کھیل پر انحصار کرے گی، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنی مضبوط بیٹنگ اور باؤلنگ سے میچ پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔قذافی سٹیڈیم میں سکیورٹی اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ میچ کے دوران شائقین کو سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ پی ایس ایل کا فائنل اتوار 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔