ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ

لاہور(رم نیوز)پاکستان کے معروف جیولن تھرو اتھلیٹ اور پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔یہ مقابلہ ان کا پیرس اولمپکس کے بعد پہلا بین الاقوامی ایونٹ ہے، جس میں وہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ ارشد ندیم کی شرکت سے پاکستان کے میڈلز جیتنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور یہ ایونٹ ان کی فٹنس اور فارم کا اہم امتحان بھی ہوگا۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، جس کے بعد وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے نمایاں اتھلیٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔