اسلام آباد(رم نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی دو مقدمات میں 24 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ اس مدت کے دوران انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جہاں شہریار آفریدی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی دلائل طلب کر لیے ہیں۔اسی مقدمے میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی ہے۔ عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے پولیس کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔