چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات

لاہور (رم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لیے لاہور کے مقامی اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قریشی صاحب کی خیریت دریافت کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں۔ گفتگو کے دوران ملکی سیاسی منظرنامے اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری ہے اور حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔