پشاور (رم نیوز) پشاور کے متعدد علاقوں میں فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق اگلے 60 روز تک رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق اس دوران ہوائی فائرنگ، ڈرون، پتنگ اور کبوتروں کے اڑانے پر پابندی ہوگی، جبکہ دکانوں اور اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر بھی روک لگائی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔شہریوں سے درخواست ہے کہ حفاظتی اقدامات کا خیال رکھتے ہوئے قوانین کی پابندی کریں۔