اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں سفارتی امور اور ملکی موقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر بھی شامل تھیں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی مہم کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے وفد کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستان کا موقف موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔