آئی ایم ایف سے معاملات مکمل نہ ہونے پر بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی

اسلام آباد (رم نیوز) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ موخر کرتے ہوئے 10 جون مقرر کر دی ہے۔ پہلے بجٹ 2 جون کو پیش کیا جانا تھا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات مکمل نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے بجٹ کی پیشکش میں تاخیر ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے اقتصادی ٹیم کو فوری طلب کر کے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کا دورہ مکمل کر چکا ہے اور باقی معاملات ورچوئل مذاکرات کے ذریعے طے کیے جائیں گے۔