پیرس (رم نیوز)فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے جنوبی مشرقی ایشیا کے تین ممالک کا دورہ شروع کر دیا ہے۔میکرون نے اپنا دورہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی سے شروع کیا، جہاں انہوں نے علاقائی اقتصادی تعاون اور تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ فرانس کے صدر کاسنگاپور اور انڈونیشیا بھی جانے کا ارادہ ہے۔دورے کا مقصد آسیان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا اور عالمی تجارتی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کرنا ہے